درآمدات بڑھنے سے روپیہ پریشرمیں آیا،اب برآمدات بڑھ رہی ہیں، وزیر خزانہ



۰۴ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۵ شام

اسلام آباد(92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ درآمدات بڑھنے سے روپیہ پریشر میں آیا،لیکن  اب برآمدات بڑھ رہی ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ ملک میں ہیجان پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، کوئی فوری بحران نہیں، فنانسنگ گیپ ختم ہو چکا ہے۔

وزیرخزانہ اسدعمر نے  جنوبی ایشیا اکنامک سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا  ۔ وزیر خزانہ نے  ملک میں جلد بڑی سرمایہ کاری آنے کی نوید بھی سنا دی ۔

 



تازہ ترین ویڈیوز