Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دبئی کے حکمران نے بیٹیوں کو اغوا کیا، سابق اہلیہ کو دھمکایا، برطانوی ہائیکورٹ

دبئی کے حکمران نے بیٹیوں کو اغوا کیا، سابق اہلیہ کو دھمکایا، برطانوی ہائیکورٹ
March 6, 2020
لندن (92 نیوز) دبئی کے حکمران نے اپنی بیٹیوں کو اغوا کیا، برطانوی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، کہا کہ شیخ محمد المکتوم اپنی سابق اہلیہ شہزادی حیا بنتِ الحسین کو ڈرانے اور دھمکانے میں بھی ملوث رہے۔ شہزادی حیاء بنت الحسین گزشتہ اپریل میں اپنے بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر لندن آگئی تھیں، جس کے بعد ستر سالہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کیا، لیکن شہزادی حیا نے عدالت کی جانب سے بچوں کا سرپرست منتخب کرنے اور شوہر کو دھمکیوں سے روکنے کا حکم دینے کی اپیل دائر کردی۔ عدالت نے آٹھ ماہ پہلے شروع ہونے والے مقدمے کا فیصلہ شہزادی حیا کے حق میں سنایا، جس میں شیخ محمد بن راشد المکتوم پر اپنی دو بالغ بیٹیوں کے اغوا کے الزام کو درست قرار دیا گیا۔