دبئی فریم نے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

دبئی فریم ‏ گینز ورلڈ ریکارڈ ‏ ‏92 نیوز
۲۳ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۰۹ شام

دبئی (92 نیوز) دبئی فریم نے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ، ،خوبصورت بلڈنگ کو دنیا کی سب سے بڑی تصویر کے فریم کے طرز پر بنی عمارت قرار دیا گیا ہے۔

دبئی میں شاہکار عمارتوں کی کمی نہیں ہے جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، اب اس شاندار 150 میٹر لمبے اور 95 میٹر چوڑے دبئی فریم کو ہی دیکھ لے جسے گینز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے بڑی تصویر کے فریم کے طرز پر بنی عمارت قرار دیا ہے۔

اس عمارت کو دبئی کے ماضی اور مستقبل کا پل بھی کہا جاتا ہے اور یہاں سے پرانے اور نئے دبئی کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

دبئی کے زبیل پارک میں قائم اس عمارت کے گراونڈ فلور پر ایک میوزیم بھی بنا ہوا ہے جو دبئی کی تاریخی کہانی کو بیان کرتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز