دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ، نعیم الحق مسلسل بیان بدلنے لگے



۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۱۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر نعیم الحق مسلسل بیان بدلنے لگے ۔

نعیم الحق نے پہلے کہا کہ عمران خان نے بھی ان کے اس فعل پر اُنہیں مبارکباد دی ہے کیونکہ دانیال عزیز طویل عرصے سے زہر گھول رہا تھا۔

تاہم جب سوشل میڈیا پر دباؤ بڑھا تو موصوف نے روایتی پینترا بدلا اور کہا کہ عمران خان نے تھپڑ مارنے پر مبارکباد نہیں دی بلکہ دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ یہ وہی نعیم الحق ہیں جنہوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے عائشہ گلا لئی کو شادی کی دعوت دے ڈالی مگر جب معاملہ بگڑتا دیکھا تو اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کا راگ الاپا ۔



تازہ ترین ویڈیوز