Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

داریل میں ست داس اسپورٹس فیسٹول جاری، شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی

داریل میں ست داس اسپورٹس فیسٹول جاری، شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی
March 6, 2021

گلگت (92 نیوز) دیامر کے علاقہ داریل میں ست داس اسپورٹس فیسٹول جاری ہے، مقابلے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔

ضلع دیامر کے خوبصورت علاقہ داریل میں 9 روزہ سپورٹس فیسٹول سج گیا۔ کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔ فیسٹول کا افتتاح صوبائی وزیر شمس لون نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے آئی ایس پی آر کے ترانے پر مارچ کیا۔ اس میلے میں مختلف کھیلوں کی 100 سے زائد ٹیمیں اور پولو کی 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پولو کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے اپنے کمالات کے خوب جوہر دکھائے۔

ست داس فیسٹول کا مقصد دنیا کو خوبصورت اور پر امن داریل کا پیغام دیکر سیاحت کو فروغ دینا ہے۔