دادو میں خاتون پر سسرالیوں کا بدترین تشدد

دادو ‏
۰۶ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ دن

دادو ( 92 نیوز) دادو کے ملاح محلہ میں سسرال نے 28 سالہ خاتون  کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ خاتون ثمینہ  کا کہنا ہے کہ ساس نے دیوروں سے مل کر چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا ہے۔

خاتون کے مطابق  شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، انکار کرنے پر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ  بنا ڈالا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین ویڈیوز