Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار کو سزا سنا دی

داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار کو سزا سنا دی
July 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے داتا دربار بم دھماکے  کے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار محسن کو سزا سنا دی ، مجرم محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے  ۔  عدالت نے مجرم  محسن کو دو دفعہ عمر قید، ایک بار 14 سال قید کی سزا سنائی ہے  ، عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

مجرم نے داتا دربار بم دھماکے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا ، مجرم کیخلاف سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج  تھا ، مجرم  کو پہلے بھی داتا دربار دھماکے کی سہولت کاری کے جرم میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک سزاختم ہونے کے بعد دوسری سزا شروع کی جائے گی۔