Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا کی ایک اور نرس کورونا وائرس سے جاں بحق

خیبرپختونخوا کی ایک اور نرس کورونا وائرس سے جاں بحق
January 14, 2021

پشاور(92 نیوز) خیبرپختونخوا کے طبی عملے پر عالمی وباء کورونا کے وار جاری ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ہیڈ نرس بھی کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے اکہتر افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں طبی عملے پر کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ہیڈ نرس راج بی بی بھی کورونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی، راج بی بی کو آج ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہیڈ نرس کے انتقال کے ساتھ خیبرپختونخوا میں کورونا کا شکار ہونے والے طبی عملے کی تعداد 71ہو گئی۔

اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے والے طبی عملے میں 43ڈاکٹرز ، 6 نرسز ، 11 پیرا میڈکس اور 11 کلاس فور ملازمین شامل ہیں ۔

ڈاکٹرز تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ طبی عملہ کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سر گرم عمل ہے ، عوام بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔