Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ، چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ، چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
April 13, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی گئی۔ چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں عاطف خان، شکیل احمد خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور شامل تھے۔ گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔