خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا ‏ ڈینگی ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز صوبائی دارالحکومت
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 41 نئے کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ڈنک تھم نہ سکے، صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2388 ہو گئی۔

صوبے میں ڈینگی کے مزید 41 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 5 ہزار 980 ہو گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے 15 نئے کیسز سامنے آئے، پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2388 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 142 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز