Saturday, November 28, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے
October 23, 2019 04:11 pm

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 41 نئے کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے ڈنک تھم نہ سکے، صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2388 ہو گئی۔ صوبے میں ڈینگی کے مزید 41 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 5 ہزار 980 ہو گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے 15 نئے کیسز سامنے آئے، پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2388 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 142 مریض زیر علاج ہیں۔

رابطہ کیجیے