خیبرپختونخوا حکومت کا دو ہزارڈاکٹرز بھرتی کرنےکااعلان


Ajmal wazir
۲۶ مارچ, ۲۰۲۰ ۷:۰۱ شام

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دو ہزار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ،  120وینٹی لیٹرزاور 2لاکھ ماسک بھی خریدے جائیں گے۔

مشیراطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہےصوبے میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 694 ہے ، 121 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، غریب طبقے کیلئے پیکیج کا اعلان کل کرینگے۔

وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ  کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا ، صوبے کیلئے دو ہزار ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے ،  120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ ماسک بھی خریدے جائیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.