خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

خیبرپختونخوا اسمبلی ، اجلاس ، شروع ، ہنگامہ آرائی ، نذر
۰۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلٰی کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپوزیشن رکن میاں نثار گل کو بولنے کی اجازت نہ دی ۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نگہت اورکزئی اور دیگر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ نگہت اورکزئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھا۔ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران تین ترمیمی بل منظور کر لئے۔ خیبرپختونخوا کوڈ آف سول پروسیجر، خیبر پختونخوا کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور خیبرپختونخوا سکسیشن ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد اجلاس بدھ کے دن تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز