خوش قسمت ہوں میرے کورونا کی نوعیت سنگین نہیں تھی، شہزادہ چارلس


خوش قسمت ہوں ، میرے کورونا ، نوعیت ، سنگین نہیں تھی ، شہزادہ چارلس ، انٹرویو ، لندن ، 92 نیوز
۰۴ جون, ۲۰۲۰ ۳:۵۷ شام

لندن (92 نیوز) کورونا کو شکست دینے والے برطانوی شہزادہ چارلس پُرعزم ہیں، کہتے ہیں بیماری کی نوعیت سنگین نہ ہونے کی وجہ سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

شہزادہ چارلس نے ایک انٹرویو کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی بیماری سنگین نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کیلئے وہ افسردہ ہیں جو کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، یہ لوگ آخری لمحات میں اپنے پیاروں سے بھی مل نہ سکے،، جو اس بیماری کا انتہائی خوفناک رخ ہے،، شہزادہ چارلس کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو اب احساس ہوگیا ہے کہ انہیں فطرت میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین ویڈیوز