خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت سات درجے نیچے گر گیا ، رپورٹ



خوشحال ، رپورٹ ، اقوام متحدہ ، ٓئس لینڈ، نیدرلینڈز، سوئیٹزرلینڈ، سوئیڈن ، کینیڈا، نیوزی لینڈ
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) مودی سرکار بھارتی عوام کی خوشیاں بھی کھا گئی۔ خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت سات درجے نیچے گر گیا۔ ۔اقوام متحدہ نے خوشحال ممالک کی نئی رپورٹ جاری کردی۔

 اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت 140 ویں نمبرپر آ گیا۔ اس سے قبل بھارت کا 133 واں نمبر تھا۔

 پاکستان نے بھارت کو خوشحالی میں گئی درجے پیچھے چھوڑ دیا۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں 67 واں نمبرحاصل کر لیا ہے۔

دنیا کے سب سے خوشحال ملک کی بات کی جائے تو یہ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں پہلا نمبر فِنلینڈ کا ہے۔ اس ہی طرح ڈنمارک خوشحالی میں دوسرے اور ناروے تیسرے نمبر پر ہے۔

فہرست میں سب سے اوپر جگہ بنانے والے ممالک میں آئس لینڈ، نیدرلینڈز، سوئیٹزرلینڈ، سوئیڈن ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔



تازہ ترین ویڈیوز