خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی


31 اگست, 2019 3:46 شام

 لاہور (92 نیوز) خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور گاہکوں سے من مانے پیسے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔

پنجاب حکومت اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ ناموں پر  فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام  ہوگئی، مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا۔

مہنگائی مافیا اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت کئی اجلاس ہوئے نتیجہ صفر نکلا۔ بیورکریسی کی جانب سے اجلاسوں میں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے۔

انتظامیہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا کی سرکاری نرخ ناموں پر فروخت پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظرآتی ہے۔

شہری کہتے ہیں مہنگائی نے مت مار دی ، جائیں توکہاں جائیں کس سے فریاد کریں۔ مہنگائی کے مارے عوام نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا مہنگائی کو لگام دینے کا انتظام کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز