خوبصورت آواز کی مالک حدیقہ کیانی کے مداح آج ان کی 45 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

خوبصورت آواز مالک حدیقہ کیانی مداح 45 ویں سالگرہ
۱۱ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ دن

کراچی (92 نیوز) خوبصورت آواز ، پرکشش شخصیت کی مالک حدیقہ کیانی کے مداح آج ان کی 45 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اپنی مدھر آواز میں شائقین کو کئی خوبصورت نغمے دیے۔

مختلف زبانوں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگانے والی گلوکار حدیقہ کیانی نے 11 اگست 1974 کو راولپنڈی میں آنکھ کھولی۔

1995 میں بطور حدیقہ کیانی کا پہلا میوزک البم “راز” مارکیٹ میں آیا جس  سے دیکھتے ہی دیکھتے ہی وہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔

حدیقہ کیانی کے مشہور گانوں میں بوہے باریاں، ہونا تھا پیار، جاناں، دل جانیاں ، زندگی خاک نا تھی شامل ہیں۔

گلوکارہ نے پاپ میوزک کی دنیا میں بھی بہت نام کمایا جس کے باعث مداحوں نے انہیں پاپ پرنسسز کا لقب دے دیا۔

2010 میں حدیقہ کیانی کو اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا۔ ملکی سطح  پر حدیقہ کیانی کو تمغہ امتیاز سمیت دیگر کئی اعزازات سے بھی نواز گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز