خواجہ سعد رفیق کو 48 گھنٹوں کیلئے پیرول پر رہائی مل گئی


خواجہ سعد رفیق ‏ پیرول پر رہائی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن ‏ سابق وفاقی وزیر
۲۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو  48 گھنٹوں کے لئے پیرول پر رہائی  مل گئی ۔ رہنما مسلم لیگ ن کو پیرول پر رہائی ساس کے انتقال  کر جانے پر دی گئی ۔

خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کی جانب سے ساس کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی  ، جس پر انہیں  48 گھنٹے کیلئے پیرول پر رہائی دے دی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز