خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع

خواجہ برادران ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ ‏12روز کی توسیع لاہور ‏ ‏92 نیوز پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ‏ احتساب عدالت ‏ سلمان رفیق ‏ خواجہ سعد رفیق ‏ برہمی کا اظہار
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس  میں  احتساب عدالت لاہور نے  خواجہ برادران  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کر دی ۔

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں  خواجہ سلمان رفیق کو نیب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا جب کہ  خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد لے جانے  پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے 20 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

خواجہ سعدرفیق کو اسلام آباد لے جانے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا اسپیکر عدالت کو حکم دے سکتا ہے  کہ  ملزم کو لازمی بھیجا جائے ۔ اگر اسپیکر عدالت کو حکم دے رہا ہے تو پھر خود ہی ملزم کو لے جایا کرے ، حکومت نے عدالت کو مذاق بنا رہا ہے ۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں  12روز کی توسیع کرتے ہوئے 20 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت دے دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز