Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی
April 3, 2021

لاہور (92 نیوز) خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جج کے تبادلے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔

عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت 19  اپریل تک ملتوی کردی۔

نیب ریفرنس کے تحت خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ خواجہ برادران اور ندیم ضیاء نے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی۔ ایئر ایونیو کے نام سے سوسائٹی بنائی گئی، بعد ازاں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر منتقل کیا گیا۔