خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع


92 نیوز ‏, اسلام آباد ‏, پاکستان مسلم لیگ ن ‏, خواجہ آصف, موت و حیات ‏, نواز شریف
۱۶ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو قومی اسمبلی میں توڑ مروڑ کرپیش کیا۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا۔

تحریک میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ خواجہ آصف کی قومی اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔ معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز