Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
November 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو قومی اسمبلی میں توڑ مروڑ کرپیش کیا۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا۔ تحریک میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ خواجہ آصف کی قومی اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔ معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔