خواتین کو زخمی کرنے والے گروہ کا مبینہ کارندہ گرفتار

خواتین
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) تیز دھار آلے سے خواتین کو زخمی کرنے والے گروہ کا مبینہ کارندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس نے ساہیوال کے رہائشی وسیم کو منڈی بہاؤ الدین سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

منڈی بہاؤالدین سے گرفتار وسیم کو کراچی لانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔پولیس حکام کےمطابق کراچی پولیس کے افسر اور اہلکار ایک ہفتے سے منڈی بہاؤالدین میں موجود تھے۔

دوہزارپندرہ میں ساہیوال اورچیچہ وطنی میں 65 سے زائد خواتین کوتیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا تھا۔ وسیم کو ان حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن کسی خاتون نے کیس کی پیروی نہیں کی تھی۔

ملزم کوآٹھ ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ غائب تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خواتین کوزخمی کرنے والا گینگ نہیں صرف ایک ذہنی مریض ہے جو شہر میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز