خنجراب روڈ میراتھن کی 42 کلو میٹر ریس کی پوزیشنیں پاک آرمی کے نام


خنجراب ‏ میراتھن ‏ گلگت بلتستان ‏ ‏92 نیوز
21 ستمبر, 2019 8:26 شام

گلگت بلتستان ( 92 نیوز) خنجراب روڈ میراتھن کی 42 کلومیٹر ریس میں تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لیں  ،  ریس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے صدر ایئر مارشل عاصم ظہیر بھی میراتھن ریس دیکھنے پہنچے

خنجراب ہائیسٹ آلٹیچیوڈ روڈ میراتھن کی 42 کلومیٹر ریس میں تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لیں ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن عمیر حیدر، دوسری محمد فہیم اورتیسری پوزیشن سہیل تنویر نے حاصل کی ،ریس میں 39 غیر ملکیوں سمیت 154 ایتھلیٹس نے شرکت کی ،ریس کے آغاز پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ایئرمارشل عاصم ظہیر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز