خطے میں بد امنی کا ذمہ دار ایران ہے ، سعودی عرب ‏


خطے میں بد امنی ‏ ایران ‏ سعودی عرب ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز سعودی فرمانروا ‏ شاہ سلمان ‏ عبدالعزیز السعود
۲۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن

ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا کہنا ہے کہ خطے میں بد امنی کا ذمہ دار ایران ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے میزائیلوں اور ڈرون کے حملوں سے سلطنت کی اقتصادی ترقی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ ایران کے نیوکلئیر اور بلاسٹک میزائیل پروگراموں اور خطے میں مداخلت کو روکے۔

تازہ ترین ویڈیوز