Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خطے میں بد امنی کا ذمہ دار ایران ہے ، سعودی عرب ‏

خطے میں بد امنی کا ذمہ دار ایران ہے ، سعودی عرب ‏
November 21, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا کہنا ہے کہ خطے میں بد امنی کا ذمہ دار ایران ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے میزائیلوں اور ڈرون کے حملوں سے سلطنت کی اقتصادی ترقی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ ایران کے نیوکلئیر اور بلاسٹک میزائیل پروگراموں اور خطے میں مداخلت کو روکے۔