خزانےکی تلاش میں کراچی کے شہر نے گھر کا صحن کھود ڈالا


خزانے کی تلاش
۲۰ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) خزانےکی تلاش نے کراچی کے شہری سے  گھر کا صحن 25 فٹ تک کھدوا ڈالا۔

راتوں رات دولت کمانے کی خواہش نے شہری کو اندھا کر دیا ، رہی سہی کسر جعلی پیرنی کی بشارت نے پوری کر دی اور  ڈالما کے شہری نے اپنا گھر کھو د ڈالا۔

خزانے کی تلاش

طارق وسیم کو پیرنی نے بتایا کہ اس کے گھر کے صحن کے نیچے خزانہ چھپا ہوا ہے ،  جس کے بعد طارق نے آؤ دیکھا نہ تاؤ ، صحن میں 25 فٹ کھدائی کروا دی ۔

محلہ دار صورتحال سے پریشان ہوئے تو پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے پیرنی ، مرید اور مزدوروں  سمیت 8افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے چنگل میں آتے ہی پیرنی نے سارا ملبہ جنات پر ڈال دیا اور کہا کہ جنات کی حاضری  میں خزانے کا انکشاف ہوا۔

جعلی پیرنی

طارق وسیم  نے کہا کہ  برادر نسبتی نے کہا کہ یہاں  خزانہ موجود ہیں ۔ مزدوروں سے پوچھا گیا کہ کیا اجرت طے پائی  تو علم ہوا کہ خزانے کے ایک حصے کے وہ بھی  مالک ہوں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز