خراب موسم نے شاہی جوڑے کا لاہور میں قیام بڑھا دیا

خراب موسم، شاہی جوڑے، لاہور، قیام بڑھا دیا، لاہور، 92 نیوز
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ دن

لاہور (92 نیوز) خراب موسم نے شاہی جوڑے کا لاہور میں قیام بڑھا دیا، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن دورہ لاہور مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوئے تاہم موسم کی خرابی کے سبب طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکا۔ برطانوی شاہی جوڑا آج رات لاہور میں ہی قیام کرے گا۔

مہمانوں نے گزشتہ روز ایس او ایس ویلیج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، بادشاہی مسجد اور شوکت خانم اسپتال بھی گئے۔

گذشتہ روزبادشاہی مسجد آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کا خطیب مولانا عبدالخیر آزاد نے استقبال کیا اور مختلف حصے دکھائے گئے۔

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شوکت خانم اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات ہوئی۔ دونوں بچوں میں گھل مل گئے۔

برطانوی شاہی جوڑا اپنے 5 روزہ دورے کے چوتھے روز لاہور پہنچا تھا، گورنر چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مدلٹن کا لاہور آمد پر استقبال کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کے لاہور پہنچنے پر زندہ دلان لاہور نے پلکیںبچھادیں،لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کو سوینیر اور تحائف پیش کیے، شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی چھڑی اور پینٹنگ، کیٹ مڈلٹن کو شال اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن ایس او ایس ویلیج پہنچے ،بچوں میں گھل مل گئے اور کیک کاٹا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تو چیئرمین پی سی بی اور دیگر حکام نے استقبال کیا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے کرکٹ بھی کھیلی۔

مہمانوں کی ضیافت کیلئے لذیذ پکوان بھی تیار کیے گئے ،شاہی مہمان پاکستانیوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کی۔

تازہ ترین ویڈیوز