ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی سوچی سمجھی سازش تھی ، شیخ رشید

۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سوچی سمجھی سازش تھی ۔ سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک شدید معاشی بحران سے چو چار ہونے والا ہے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں کرپشن کے ثبوت قومی اسمبلی میں پیش کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نااہل پارٹی ملک کو فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی طرف لے جا رہی ہے۔ ایل این جی معاہدے میں دو سو ارب کی کرپشن ہوئی ۔ جمعے کو قوم کو اعتماد میں لوں گا۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملزکیس جرائم کی ماں ہے۔۔اصل کرپشن تو ایل این جی معاہدے میں کی گئی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے اسحاق ڈار کو مسترد کردیا۔۔گزشتہ روز کیپٹن(ر) صفدر نے ذلت و رسوائی کی تقریر کی۔

تازہ ترین ویڈیوز