Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ میں مکمل

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی  ریکارڈ 40 منٹ میں مکمل
January 26, 2021

مکہ مکرمہ( 92 نیوز) مسجدحرم شریف کی انتظامیہ کی جانب سے اللہ کے گھر کی چھت کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیااور چالیس منٹ میں بیت اللہ کی چھت کی صفائی کو ممکن بنایا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ایک اور اعزاز  حاصل کر لیا، خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے روح پرور تقریب کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئرکئے ۔

انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔

اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی۔