حیدر آباد میں آٹا مزید مہنگا، 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ


flour
24 ستمبر, 2020 10:04 دن

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا،  10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 640 روپے تک جاپہنچی ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں گندم فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے وہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کے مصنوعی بحران کے خاتمے کے لئے دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ آٹے کی قیمت کم ہوسکے۔

تازہ ترین ویڈیوز