Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدر آباد میں آج سے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا

حیدر آباد میں آج سے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا
November 23, 2020

حیدر آباد (92 نیوز) حیدر آباد میں کورونا کی دوسری لہرکے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر آج سے شہر کے 17  علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں عزیزآباد، دستگیرسوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، ایف بی ایریا، ناظم آباد نمبر4، نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں شامل ہیں۔

ضلع غربی کےعلاقوں گلشن معمار اور گڈاپ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ، ضلع شرقی میں 992 کیسز رپورٹ ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔