بھارت میں پریانکا ریڈی کو قتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک


حیدرآباد ، پریانکا ریڈی ، قتل ، ملزمان ، پولیس ، مقابلے ، ہلاک
۰۶ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ شام

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت  کی ریاست حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر پریانکا ریڈی کو ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے چاروں مبینہ ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے حیدرآباد شہر میں 27 سالہ خاتون ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی عصمت دری اور قتل میں ملوث چاروں مبینہ ملزمان کو آج بھارتی پولیس نے ہلاک کر دیا۔

چاروں ملزمان پولیس حراست میں تھے اور انہیں آج صبح جائے واردات پر لے جایا گیا تھا۔ حیدرآباد پولیس کے مطابق ملزمان سے پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

درندگی کا نشانہ بننے والی خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ آخر کار اس کی بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارت کے کئی شہروں میں عصمت دری کے اس واقعہ کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور شدید احتجاج کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شائنگ انڈیا کا خود ساختہ نعرہ لگانے والوں کے دیس میں ہر روز 92 خواتین کی عزت پامال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز