Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدرآباد، نجی اسکول میں اسپورٹس گالا، طلبہ نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

حیدرآباد، نجی اسکول میں اسپورٹس گالا، طلبہ نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے
December 29, 2019
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے نجی اسکول میں طلباء و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جہاں طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ حیدرآباد کے نجی اسکول میں ہوا رنگا رنگ اسپورٹس گالا جہاں طلباء و طالبات نے جمناسٹک، مارشل آرٹ، اسکیٹنگ سمیت دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا، طالبات نے مہارت کے ساتھ اسکیٹنگ کرکے خوب داد حاصل کی۔ اسپورٹس گالا میں دو طلباء کے اوپر سے موٹر سائیکل گزارنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ مارشل آرٹ میں حصہ لینے والے بچوں نے اپنے ہاتھ اور سر سے سنگ مرمر توڑ کر شرکاء کو حیران کردیا۔۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کے  انعقاد سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔