حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے ، ن لیگ


n league لاہور ‏ ‏92 نیوز نون لیگی ‏ حکومت ‏ عمران خان ‏ شوگر مل مافیا ‏ عمران نیازی مافیا ‏ اویس لغاری ‏ طارق فضل چوہدری ‏ پریس کانفرنس ‏ پی ٹی آئی حکومت ‏
۲۲ فروری, ۲۰۲۰ ۷:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) نون لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ   موجودہ حکومت  ہمارے منصوبوں پر نام ہٹا کر عمران خان کا نام لکھ رہی ہے، شوگر مل مافیا اور عمران نیازی مافیا سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

ن لیگ کے رہنما اویس لغاری نے طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے آٹا چوری، گندم چوری کے بعد کل عمران خان نے تختی چوری کی، طیب اردگان کی معاونت سے بنائے ہسپتال کی عمران خان نے چوری کی ہے، بلوچستان کو جنوبی پنخاب سے ملانے کا روڈ منصونہ ن لیگ نے مکمل کیا تھا، اب عمران خان اس منصوبے کا افتتاح کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں  تضاد ہے جنوبی پنجاب کی عوام کو نہ صوبہ دیا نہ سیکریٹریٹ، بہاولپور صوبے کی باتیں کرنے والوں نےعمران خان سے اس کا اعلان کیوں نہیں کرایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبعیت کی ناسازی کے باعث شہباز شریف ملک سے باہر گئے ہیں، جب انہوں نے مناسب محسوس کیا واپس آ جائیں گے۔

اس موقع پرطارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی روایتی بے حسی اور نا اہلی نمایاں ہے، یہ لوگ قدم پہلے اٹھاتے ہیں سوچتے بعد میں ہیں، پہلے اٹارنی جنرل سے کام کروایا پھر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

اُنہوں نے کہا حکومت کے چین میں  پھنسے پاکستانی بچوں کے حوالے سے اقدامات نا کافی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.