حکومت گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ آنے والوں کو ماسک اور سینیٹائرز مہیا کرے گی ، شہباز گل


Shahbaz Gill
16 اکتوبر, 2020 12:53 شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا حکومت گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ آنے والوں کو پینے کا صاف پانی، ماسک اور سینیٹائرز مہیا کرے گی۔

شہبازگل کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچاؤ کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہو رہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز