حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں ، احسن اقبال

۲۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۱ شام

 لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کرپٹ ترین ہے ۔ ترقیاتی کام کی ایک اینٹ نہیں لگی پھر بھی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا گیا۔ جی ڈی پی کی شرح بارہ فیصد پر آچکی ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا تحریک انصاف نے پنجاب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ پورے صوبے کے اندر جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نام کی چیز پنجاب میں بالکل بھی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا بلدیاتی نمائندوں کا مینڈیٹ ختم کر دیا گیا۔ پاکستان کی باون فیصد آبادی کو بلدیاتی اداروں سے محروم کیا گیا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کوبحال کریں۔

احسن اقبال نے کہا پنجاب سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا بدلا تحریک انصاف عوام سے لے رہی ہے۔ لوگ اب محسوس کر رہے ہیں کہ ن لیگ کیساتھ انصاف کا پیمانہ کچھ اور ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز