حکومت کی جانب سے وکلاء کیخلاف قانون لایا گیا تو احتجاج کرینگے،کراچی بار ایسوسی ایشن


lawyer
04 جولائی, 2020 7:13 شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہےکہ حکومت کی جانب سے  وکلا کےخلاف قانون لایاگیاتو شدید احتجاج کریں گے۔

سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،بڑی تعدادمیں خواتین و مرد وکلاء نے شرکت کی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک اور جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی نے حکومت کو باورکرایاگیاکہ وکلاء کے حقوق کم کئے گئے تو وہ ہڑتال بھی کریں گے اور دھرنے بھی دیں گے۔

وکلاء نےکہا کہ جوعناصر وکلاء کو تقسیم سلب کرنا چاہتےہیں وہ باز آجائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز