Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کو شہریوں کی کسی تکلیف کا احساس نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی

حکومت کو شہریوں کی کسی تکلیف کا احساس نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی
November 30, 2020

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے حکومت کی توجہ صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنانے پر ہے۔ ایل این جی کا بروقت معاہدے نہ کرنے سے 122 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ ڈھائی سال میں حکومت نے ایک بھی مثبت کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا بڑی سادہ تبدیلی ہے کہ ملک آئین کی مطابق چلے۔ ملک کے تمام ادارے اپنے دوہری میں چلیں۔ حکومت کا ہر ادارے کا عمل آئین کے مطابق ہونا چاہے۔

احسن اقبال بولے کہ آج حکومت کینسر زدہ ہے۔ یہ وہ انتقامی کارروائیاں ہیں جن کی وجہ 2018 تک کے ترقیاتی کام ہیں۔ جس شخص نے اس ترقی میں حصہ ڈالا انکو آج جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ جنہوں نے اس ترقی کو نیست و نابود کیا وہ آج گلشرے اڑاتے پھر رہے ہیں۔ پاکستان معاشی تباہی کی طرف جارہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیجے گی۔ حکومت کا سانس پھولا ہوا ہے ، ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔