Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے، اٹارنی جنرل

حکومت کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے، اٹارنی جنرل
August 12, 2020
کراچی (92 نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی بدھ کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کیلیے مختلف قانونی اور آئینی آپشنز پر غور کر رہی ہے اور اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تجاوزات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے تاہم وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کے لئے مختلف قانونی اور آئینی آپشنز پر غور کررہی ہے،،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ  اس وقت یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا اقدامات ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی  وزیر اعظم عمران خان سے تفصیلی بات  ہوچکی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کراچی میٹرو پولیٹن سٹی ہے، کوئی بھی ملک ایسے شہر کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ چیف جسٹسآف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ مجموعی طور پر حکومت تو بنی ہوئی ہیں لیکن کام کوئی نہیں کر رہا۔