Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

حکومت کا نوازشریف کو 15 جنوری تک پاکستان لانے کا اعلان

حکومت کا نوازشریف کو 15 جنوری تک پاکستان لانے کا اعلان
October 23, 2020 09:00 pm

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نوازشریف کو 15 جنوری تک پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہونگے۔ صفدر کے واقعے سے لگتا ہے بلاول نے والدہ کا بدلہ لیا ہے۔ شبلی فراز بولے کہ سپریم کورٹ مریم نواز اور نوازشریف کو جھوٹا قرار دے چکی ہے، نوازشریف کو واپس لانے کی باتیں ہو رہی تھیں، اُنہوں نے پاک فوج پر توپیں کھول دیں۔ درباری ہر گھنٹے بعد جھوٹ بولنے آجاتے ہیں، بہت راستے ہیں جن پر عمل کرکے 15 جنوری تک نوازشریف کو واپس لائیں گے۔

رابطہ کیجیے