حکومت کا سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان


فواد چودھری
13 فروری, 2019 3:14 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری  نے کہا کہ  افغان معاملے میں پھنسنے کے باعث پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی، سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے نفرت انگیزی پھیلائی جارہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ  سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر گرفتاریاں بھی کی گئیں ، کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سوشل میڈیا پر قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائیگی ، پاکستان میں قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز