حکومت کا رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے اظہار لاتعلقی


شہباز گل
۰۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف وزیراعظم عمران خان کو رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا مخبر قرار دے رہے ہیں مگر حکومت اس گرفتاری سے مکمل اظہار لا تعلقی کر رہی ہے۔

پنجاب کے حکومت ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا وہ خود حیران ہیں کہ ایک پارٹی کا اہم عہدیدار ایسی حرکت بھی کر سکتا ہے۔ اے این ایف قومی ادارہ ہے، اس پر الزام تراشی نہ کی جائے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاسسٹم کی کمزوری ہے ورنہ انہیں بہت پہلے گرفت میں آجانا چاہیے تھا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ایسے گھناؤنے فعل میں شامل شخص کیلئے قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ جس نے جو بویا وہ کاٹنا ہے۔ رانا ثنا اللہ بے گناہ ہیں تو ثبوت عدالت میں رکھیں۔

تازہ ترین ویڈیوز