حکومت کا خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ، حکومتی ، پارٹی ، ترجمان ، پارٹی قیادت ، شریک
۱۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دوران اجلاس حکومتی قانونی ٹیم کا کہنا تھا تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیر آئینی و غیر قانونی ہیں اور فیصلہ قانون، غیر شرعی اور انسانیت کے منافی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں  میں تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی۔ تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز