حکومت کا حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا اعتراف


حکومت، حاجیوں کے پیسے، سود کمانے کا اعتراف، اسلام آباد، 92 نیوز
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا اعتراف کر لیا۔ قومی اسمبلی میں وزارت مذہبی امور کے تحریری جواب کے مطابق حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ 2018 میں 21کروڑ سود کی مد میں کمائے گئے۔

حکومت نے حاجیوں کے پیسے پر سود کمانے کا انکشاف کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مذہبی امور نے تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ حاجیوں کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔ درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔ تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران 1ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق۔سود کی یہ رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، ادویات اور میڈیا کمپیئن پر خرچ کی جاتی ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد ناکام دخواست گزاروں کو رقم انہیں لوٹا دی جاتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز