حکومت کا تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ



۰۴ دسمبر, ۲۰۱۸ ۴:۵۲ شام

اسلام آباد ( آن لائن) حکومت نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے آف شور بلاکس میں سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ایک جوائنٹ وینچر آف شور بلاک میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں پاکستان کی دو کمپنیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے ساتھ ساتھ دو غیر ملکی کمپنیاں ایگزن اور ای این آئی شامل ہیں۔

اس جوائنٹ وینچر میں چاروں کمپنیوں کا 25، 25 فیصد کا شیئر ہوگا۔ اس کے علاوہ حکومت چاروں صوبائی حکومتوں کو ایک ایک بلاک تیل اور گیس کی تلاش کیلئے دے رہی ہے جہاں پر وہ اپنی مرضی کے مطابق سرمایہ کاری کریں گی۔



تازہ ترین ویڈیوز