حکومت کا آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

اسد عمر
۰۶ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے  آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ  کر لیا ، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آج منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل ایوان میں پیش کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز