Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نالائقی اور نااہلی ہے، بلاول بھٹو

حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نالائقی اور نااہلی ہے، بلاول بھٹو
February 21, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو حکومت پر تنقیدی وار کرتے ہوئے بولے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نالائقی اور نااہلی ہے ، آئی ایم ایف جائیں مگر غریبوں کے حقوق کی سودے بازی نہ کریں۔ بلاول بھٹو نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے حکومت کو آئی ایم ایف کے متعلق مشورہ دیا۔ جب آپ مذاکرات کرتے ہو تو اپنے ملک کےعوام کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ اس حکومت نے ڈیل میں عوام کے معاشی حقوق پر سمجھوتہ کیا ہے۔ ایک سال آئی ایم ایف میں جانے پر ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آئی ایم ایف میں گئے تو پھر ان کی تمام شرائط مان لیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے غلط ٹیکس ٹارگٹ مانے اور بوجھ عوام پر ڈالا، ہم نے عالمی بحران اور دو دو سیلابوں اور دہشت گردی کے باوجود آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں، ہم نے عوام کے معاشی حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا، اس حکومت نے غیرحققیقی وعدے کئے ہیں، جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہو سکتے۔ بلاول بھٹوکہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ معیشت کو ڈاکیومنٹ ہونا چاہئے، مگر ایک دن میں ڈنڈے سے معیشت کو ڈاکیومنٹ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے زبردستی کر کے معیشت کی جان نکال دی ہے، یہ طریقہ ہے کہ ایف بی آر نہیں چلی تو اب ایم آئی اور آئی ایس آئی کو لگانے کا اعلان کیا ہے، اس حکومت کی کرپشن جو ہے اس کی بھی تو تحقیقات ہونی چاہئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ ووہان کے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے سندھ حکومت نے بھی وفاق کو شہریوں کو واپس لانے کیلئے لکھا ہے، زرداری صاحب کو چپ نہیں لگی وہ اس حکومت کی جیل میں تھے، طبی سہولیات کا حق نہیں دیا گیا، صحت کو شدید ایشوز بنے جن کا علاج ہو رہا ہے۔