Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دیدی

حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دیدی
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے علماء کا 40 سال پرانا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دیدی۔

وفاقی حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مدارس کیلئے ملک بھر میں 16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

5 اضافی وفاق المدارس کا نوٹیفکیشن وزارت تعلیم نے ایچ ای سی سے منظوری کے بعد جاری کیا۔ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق اتحاد مدارس العربیہ پاکستان (دیوبند)، اتحادمدارس الاسلامیہ پاکستان (اہل حدیث)، نظام المدارس پاکستان (بریلوی منہاج القرآن)، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت (اہل تشیع) اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان(بریلوی) کو بورڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری سمیت ملک بھر سے مختلف فقہوں کے70علما نے بھی شرکت کی۔وزیرتعلیم شفقت محمود اور وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نےتقریب میں مدارس کےنئےبورڈمیں اسنادتقسیم کیں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے مدارس کیلئے 16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے مدارس کے طلبا کے لئے 20 اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا گیا۔ مختلف فقہوں کے علماء کی جانب سے اضافی وفاق المدارس کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے وہ کردکھایا جو 40 سال سے نہیں ہوسکا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مدارس کو تعلیم کیساتھ منسلک
کیا۔ حکومت مدارس کے دینی نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتی، 70 فیصد مدارس میں جدید تعلیم دی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناموس رسالت،مساجد ،مدراس کی چوکیدار ہے، جن مدارس کو وفاق کا درجہ دیا گیا اس کاخیرمقدم کرتا ہوں۔