حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے فنڈز مختص کر دیے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

December 3, 2020
ڈاکٹر فیصل سلطان نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے فنڈز مختص کردیئے ہیں، ملک میں ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائےگی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔